فیصل کریم کنڈی

جب انصاف کا معیار دو رنگی ہو جائے تو پھر قانون کہاں بچتا ہے؟ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ جب انصاف کا معیار دو رنگی ہو جائے تو پھر قانون کہاں بچتا ہے؟

معاشرے انصاف کے خاتمے پر ہی تباہ ہوتے ہیں ،نو مئی سے پہلے اور بعد کے حالات پر پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا ہے .

پی ٹی آئی مذاکرات کو سنجیدہ لیتی تو نو مئی کا واقعہ نہ ہوتا،اکیس سے تئیس مئی وزیر خارجہ مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پر کشمیروں سے اظہار یک جہتی کیلئے مظفر آباد جائیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ نو مئی سے پہلے اور بعد کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای سی اجلاس (آج) جمعہ کو ہوگا بلاول بھٹو صدارت کریں گے جبکہ اکیس سے تئیس مئی وزیر خارجہ مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی کانفرنس کت موقع پر کشمیروں سے اظہار یک جہتی کیلئے مظفر آباد جائیں گے ۔

فیصل کریم کنڈی نے پرتشدد واقعات اور تنصیبات پر حملوں کے بعد پی ٹی آئی کے لوگوں کے پیپلز پارٹی سے رابطوں کا بھی بتایا اور کہا کہ پی پی ایسے کسی شخص کو اپنی جماعت میں نہیں لے گی جو پاک فوج کی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث ہے۔

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سیاست میں باتیں ہوتی ہیں الزام تراشی بھی ہوتی ہے مگر اداروں پر حملے نہیں آصف علی زرداری نے بہت پہلے کہا تھا پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔