سارہ احمد

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

لاہور (لاہورنامہ) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو سارہ احمد نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد جبری مشقت اور ٹریفکنگ ان پرسن کی روک تھام کے اقدامات تجویز کرنا تھا۔ تقریب میں پولیس، ایف آئی اے، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں و دیگر سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سارہ احمد نے بتایا کہ جبری مشقت اور ٹریفکنگ ان پرسن کے سدباب کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس حوالے سے یہ بات بھی ضروری ہے کہ ذرائع ابلاغ ، عوام اور دیگر سماجی متعلقین حکومتی کوششوں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جبری مشقت اور ٹریفکنگ ان پرسن کا شکار بچوں کو تعلیم کے ذریعے معاشرے کا مفید شہری بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔