بیجنگ (لاہورنامہ)19 مئی کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے جس میں عرب لیگ کی ۳۲ ویں کونسل کے جدہ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی گئی ہے۔
اس حوالے سے 22مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی مکمل طور پر اس بات کا اظہار ہے کہ عرب ممالک میں مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانا عوامی امنگوں اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ہے اور اس سے یہ بات بھی عیاں ہوئی ہے کہ عرب ممالک مستقبل اور تقدیر کو اپنے ہاتھوں سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کے پرخلوص دوست کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ عرب ممالک کی سٹریٹیجک خودمختاری اور اتحاد کو مضبوط کرنے کی حمایت کی ہے اور چین علاقائی و بین الاقوامی امور میں عرب دنیا کےمزید کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا رہےگا۔