لندن: نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے خوشی بھرے لمحات کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہمیشہ اپنا سر جھکا کر رکھیں اور محنت کریں۔“اس کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی ماورا ان خوشی بھرے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو آپ کو بہت خوشی دیتے ہیں اوران لمحات میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کریں، مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں گریجویٹ ہوجاو¿ں گی لیکن آج اسٹیج پر چلتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے اورمیں بہترین زندگی گزارنے پرشکر گزار ہوں۔ اس کے ساتھ ماورا نے اپنے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔“ماورا نے اس موقع پر اپنے والدین کے ساتھ بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میرے والدین کی آنکھوں میں آج کے دن جو چمک، خوشی اور جذبات ہیں آج سے پہلے میں نے کبھی ان کی آنکھوں میں محسوس نہیں کیے تھے میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے والدین کو فخر محسوس کرانے کا موقع ملا۔“واضح رہے کہ گزشتہ برس ماورا نے وکالت کا امتحان 85 فیصد نمبروں سے پاس کیا تھا اور یہ خبرمداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ شاندار نمبروں سے وکالت کا امتحان پاس کرنے پر بے حد خوش ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM