لاہور (لاہورنامہ) پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں اربن فاریسٹ کے بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی زیر صدارت ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہروٹو نے کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ، ڈائریکٹر ہیڈکواٹر طارق شہزاد، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن موسی علی بخاری اورتمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرزہارٹیکلچر نے ڈی جی پی ایچ اے کو شہر کی مختلف سائٹس پر اربن فاریسٹ کی تنصیب کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈی جی پی ایچ اے کی اربن فاریسٹ کی 30 سائٹس کو مکمل اورسائٹس پر لگنے والے درختوں کی نگہداشت کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں 30 اربن فاریسٹ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں معاؤن ثابت ہوں گے۔
دس لاکھوں درختوں کی شجرکاری سے موسمیاتی شد ت کو کم کرنے میں بھی مد د ملے گی۔ اربن فاریسٹ کی تنصیب پر اب تک 2 لاکھ پلانٹس کی شجرکاری کی جاچکی ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہروٹو نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں 10 کے قریب اربن فاریسٹ مکمل کرلیے گئے ہیں۔ کل علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اربن فاریسٹ میں پبلک پاٹنرشپ کے تحت 15 ہزار درختوں اور پودوں کی پلانٹیشن کی جائے گی۔