شیخ رشید احمد

آج کل پریس کانفرنسیں نہیں پریشر کانفرنسیں ہو رہی ہیں، شیخ رشید احمد

راولپنڈی (لاہورنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج کل پریس کانفرنس نہیں پریشر کانفرنس ہو رہی ہیں، 2ـ3 مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے کلاشنکوف کے جھوٹے مقدمے میں7 سال قید کاٹ کاٹی، کڑیاں والا قتل اور 2 مرتبہ ختم نبوت میں بھی سسرال گیا ہوں اور اب پھر جانے کو تیار ہوں.

جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی۔