بیجنگ (لاہورنامہ)جونگ گوان زون فورم کے متوازی فورمز میں سے ایک ، "گلوبل پینڈیمک ریسپانس اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن فورم 2023 ” حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا۔
بین الاقوامی تنظیموں، سائنسی تحقیقی اداروں سمیت کاروباری اداروں کے نمائندوں نے وبائی امراض کے شعبے میں جدید تعاون کو فروغ دینے اور انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے مقصد کے تحت عالمی ہیلتھ گورننس سسٹم کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین اور ٹرسٹی،بل گیٹس نے کہا کہ ہمیں آنے والی وبائی بیماری کے لیے تیار رہنے اور اس کے عالمی سطح پر پھیلنے سے پہلے ایک مؤثررد عمل دینے کی ضرورت ہے، جس کے لیے تشخیصی ادویہ اور ویکسین کی تیاری کو تیز کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان آلات کو دنیا میں ہر کسی کے لیے کارآمد بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں چین کے وسائل اور پیداواری صلاحیتیں مددگار ہوں گی۔ چین نے پہلے ہی کووڈ -۱۹ کی وبا اور عالمی غذائی تحفظ کے مسائل جیسے پیچیدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور جیسا کہ ان بحرانوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے ،اس لیے ہمیں بین الاقوامی تعاون کا عہد کرنا چاہیے اور اس سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔
چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر اور سانس کی بیماریوں کے نیشنل کلینیکل ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر جونگ نانشن نے کہا کہ متعدی بیماریوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور دنیا بھر کے ممالک کا مل کر کام کرنا ہی درست طریقہ ہے۔
پوری دنیا کو ایک قریبی اور زیادہ موثر تعاون کا طریقہ کار قائم کرنا چاہیے، معلومات کے تبادلے، مشترکہ روک تھام، علمی تبادلوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، تاکہ عالمی تعاون کی طبی کامیابیوں کو عالمی وبائی امراض کی روک تھام اور ردعمل پر لاگو کیا جا سکے۔ اور بنی نوع انسان کو بہتر فائدہ پہنچے۔