لاہور (لاہورنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں ،سیاسی جہنم سے نکلنے کا راستہ دکھائی نہیں دیتا.
نواز شریف پر دوبارہ کراس لگ گیاہے ،(ن) لیگ نظریہ ضرورت کے سائز تک رکھی جائے گی ،20دن بڑے اہم ہیں، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑے گی ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ آمنے سامنے ہوگی ۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اڈاری پرندے پیپلز پارٹی کے ٹوکرے میں بھی بھیجیں جائیں گے ،مختلف مصالحوں سے کھچڑی پکے گی ،جہانگیری تڑکا لگے گا لیکن عمران خان دیوار چین ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی افراط زرگروتھ منفی آئی ایم ایف سے کٹی کاروبارتباہ ،معیشت غرق ،مالیاتی مدد ناپید ،ملک جل رہا ہے ور انکو دوروں کی پڑی ہے ۔زندگی میں پہلی بارعدلیہ اور عدل کوبے بس پایہ ،حکومت نے عدل انصاف اورججوں کے فیصلے کو بھی نظر بند کردیا ہے ،کیا قید ہے کیا رہائی ہے ،عدلیہ سے رہائی اور جیل کے گیٹ پر گرفتاری کا نیا پروانہ ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ گیڈر اور گدیں قوم کونوچ رہیں ہیں ،گدھوں نے اسلام آباد کے 27 کلو میڑ کے اصطبل پرقبضہ کر لیا ہے ،24 کروڑ لوگ بندگلی میں داخل ہوچکے ہیں ۔سیاسی جہنم سے نکلنے کا راستہ دکھائی نہیں دیتا، حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں ،آگے کھائی اور پیچھے گھڑاہے ،حکومت بے فکر ہے کیونکہ انکی ساری مال دولت اور جائیدائیں ملک سے باہر ہیں۔