لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن)ڈسڑکٹ لاہور کی یوتھ کواڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہی نوازشریف پاکستان میں ہونگے۔نوازشریف کو مائنس کرنے والے آج خود مائنس ہونے کے خوف میں مبتلا ہیں۔
نوازشریف کی جڑیں عوام میں اور عمران خان کی جڑیں سوشل میڈیا میں ہیں ۔سوشل میڈیا ہی عمران خان کا سب سے بڑا ہتھیار تھا یہی اسکی تباہی کا باعث بنا ہے۔تحریک انصاف کی سارا دن مخالفین کےخلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والی سوشل میڈیا اپنے ہی لیڈر کی سیاسی دکان کو تالہ لگا چکی ہے۔
آج عمران خان اپنی سیاسی تنہائی پر ماتم کررہے ہیں ۔خود کو مقبولیت ترین لیڈر کہلوانے کے پاس دو کارکن بھی نہیں رہ گئے۔انہوں نے مزید کہا عمران خان پہلے سیاسی لیڈر ہیں جو اپنے ہی پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں ۔
فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں جبکہ گرفتار لوگ تحریک انصاف کے کارکن ہیں یہ منطق ہماری سمجھ سے باہر ہیں ۔خواتین سے بدسلوکی کے جھوٹے الزامات لگاکر عمران خان نے اپنے لیے شرمندگی کا سامنا اکٹھا کیا ہے ۔
دوسرں کی ماﺅں بہنوں سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کرتے ہیں جبکہ اپنی بہنیں اور بیوی گھر میں بیٹھائی ہیں ۔بشری بی بی کوئی مقدس گائے نہیں ہے اس نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے اسکا حساب دینا ہوگا۔