اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر اسد عمر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں ہوں گے؟ اس پر اسد عمر نے کہا کہ میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے؟ ۔صحافی نے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟ اس پر اسد عمر نے کہا کہ نہیں، ابھی جہانگیرترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جیل سے آئے 7،8 دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، فواد چوہدری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں۔صحافی نے اسد عمر سے پوچھا کہ فیصل واوڈا کس ایجنڈے پر ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ سوال فیصل واوڈا سے پوچھیں۔