شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی (لاہورنامہ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

منگل کو دورانِ سماعت سرکار کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عابد عزیز راجوری پیش ہوئے۔۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیٹی گوہر بانو قریشی اور وکیل تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو کسی اور ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار نہ کیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے ڈی سی راولپنڈی کے تھری ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دے دیے۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو کسی قسم کا شیورٹی بانڈ جمع کرانے کی ہدایت بھی نہیں کی۔