بیجنگ (لاہورنامہ)برطانوی مورخ آرنلڈ جوزف ٹوئن بی نے ایک بار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسانی تاریخ کے تقریباً 6,000 سالوں میں 26 تہذیبی شکلیں موجود تھیں اور صرف چینی ثقافت ایک ایسی ثقافت ہے جو آج تک جاری ہے اور اس میں کبھی خلل نہیں پڑا ہے۔
یہ نایاب تسلسل تہذیب کی داخلی ترقی کی تحریک سے آتا ہے ، اور بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن اور رواداری سے جڑا ہوا ہے۔
تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ چینی تہذیب عروج پر تھی تو اس نے غیر ملکی متنوع ثقافتوں کو قبول کیا اور ان کی اپنی خصوصیات کا احترام کیا۔ دوسری جانب ، یہ اپنی قوم کی ثقافت کو مالا مال اور خوشحال بنانے کے لئے غیر ملکی متنوع ثقافت کے کچھ اجزاء اور عوامل کو جذب اور ضم کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی تہذیب ایک طویل تاریخی دور میں اپنی قوت حیات اور بقا کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔
چینی تاریخ کے سب سے طاقتور خاندانوں میں سے ایک کے طور پر ، تھانگ شاہی خاندان نے 1،100 سال سے زیادہ پہلے ، ثقافتی کھلے پن اور رواداری کا مظاہرہ کیا ، جبکہ اس دور کے معاشرے کے تمام شعبوں میں متنوع ثقافتوں کا رنگا رنگ منظر دکھائی دے رہا تھا۔
جنوب مشرقی چین کی ایک اہم تجارتی بندرگاہ چھیوان چو700 سال قبل سونگ شاہی خاندان کے دور میں اپنے عروج پر تھی۔ اس مصروف تجارتی بندرگاہی شہر میں لوگوں کو ایک کثیر الثقافتی منظر نامہ دیکھنے کو ملتا تھا. اس وقت چھیوان چو عرب اور فارس کے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کا گھر تھا۔ عیسائیت اور ہندو مت بھی یہاں پھیلے اور بہت سے آثار چھوڑ گئے۔
تھانگ شاہی خاندان اورچھیوان چو کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ جب چینی تہذیب مضبوط تھی تو اس نے غیر ملکی تہذیبوں کا احترام اور جذب کیا، اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے یکسانیت کی جستجو اور پرامن بقائے باہمی کے جذبے سے ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر کام کیا، جو ایک اہم وجہ بھی ہے کہ چینی تہذیب ہزاروں سال سے مسلسل اپنی بقا برقرار رکھے ہوئے ہے۔