وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے افسران کے بیرون ممالک دوروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے

لاہور: وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کے افسران کے بیرون ممالک دوروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے ، تین سے زائد افسران کے بیرون ملک دورے کیلئے وزیراعظم سے اجازت درکار ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری اداروں کے افسران کے بیرون ممالک دوروں کیلئے جاری احکامات کے مطابق گریڈ19اور 20 یا اس سے اوپر کے افسران کو بیرون ملک جانے کے لئے وفاقی وزیر یا ان کی وزارت کے انچارج سے اجازت نامہ لینا ہوگا،انیس گریڈ کے افسران کو بیرون ملک دورے کےلئے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سے اجازت نامہ لینا ہوگا جبکہ تین سے زائد افسران کے بیرون ملک دورے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے اجازت درکار ہوگی۔ احکامات کے مطابق بیرون ملک جانے کے لئے ان افسران کو فارن افیئر ڈویژن اور فنانس ڈویژن سے بھی اجازت لینا ہوگی،بیسویں گریڈ کے ایسے بیرون ملک دورے جن میں حکومتی فنڈ شامل نہ ہوں اس کیلئے فارن افیئر ڈویژن سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔ کسی بھی ہنگامی دورے کی صورت میں صرف وزیراعظم کا اجازت نامہ موثر قرار ہوگا۔ کسی بھی بیرون ملک دورے کے لیے وزارت خارجہ اور ایمبیسی کو پیشگی اطلاع لازمی قرار دی گئی ہے ۔