شنگھا ئی (لاہورنامہ) 9 سے 18 جون تک منعقد ہونے والا 25 واں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول چین میں اے کیٹیگری کا واحد بین الاقوامی فلم فیسٹیول ہے جسے منعقد ہوتے ہوئے 30 سال گزر چکے ہیں۔
موجودہ فلم فیسٹیول کے دوران شنگھائی کے 41 تھیٹرز کے 50 اسکریننگ ہالز میں دنیا بھر سے تقریباً 450 بہترین فلمز دکھائی جا رہی ہیں ۔ شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی کشش اور اس کے بین الاقوامی تاثر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج، دریائے ہوانگ پو کے کنارے پر واقع یہ عالمی فلم فیسٹیول جوش و خروش سے بھرپور ہے۔
سی پی سی کی شنگھائی شہری کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اور میئر اور 25ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزازی چیئرمین گونگ زینگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ چائنا میڈیا گروپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور 25ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین وانگ شیاؤ زن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔