اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ الحمدللہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا۔
انہوں نے کہاکہ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل کا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں روس سے آنے والا تیل کا یہ پہلا جہاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، اسے کہتے ہیں ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کی اہلیت اور نیت، اسے کہتے ہیں عوام کی سچی خدمت۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف ہمیشہ کی طرح عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں،ایک سال کی مخلصانہ اور دیانتدارانہ محنت رنگ لا رہی ہے الحمدللّٰہ۔