اتحاد گارڈن

اتحاد گروپ کا رحیم یار خان میں "اتحاد گارڈن” پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد

‎رحیم یار خان (لاہورنامہ) اتحاد گروپ نے حال ہی میں رحیم یار خان میں اپنے باوقار رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ "اتحاد گارڈن” کے لیے ایک غیر معمولی پراپرٹی سیلز ایونٹ کا انعقاد کیا ہے۔

سیلز ایونٹ کی تقریب رحیم یار خان کے معروف رائل ڈیزرٹ پام ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ انتظامیہ کی کوششوں کو اتحاد گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری منیر، گروپ ڈائریکٹرز راحیل منیر، سہیل منیر، اور فیصل منیر، اتحاد گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری محمد شکیل، اور اتحاد گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شیخ شجاع اللہ خان نے سراہا۔ اتحاد گروپ کے منیجمنٹ کے دیگر رکنوں کے ساتھ پروجیکٹ ہیڈ سیلز سید عدنان خلیل بھی موجود تھے۔

‎اس خصوصی تقریب میں، حاضرین کو ایک شاندار ہائی-ٹی فراہم کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ ماہر کنسلٹنٹس کے ساتھ مشغول ہونے کا موقع بھی دیا گیا جنہوں نے مقامی پراپرٹی مارکیٹ کا گہرائی سے تجزیہ کیا اور اتحاد گارڈن کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے ناقابل یقین امکانات پر روشنی ڈالی۔ شرکاء کو صرف تقریب کے لیے خصوصی پراپرٹی سیلز پر رعایت حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا ہے۔

‎اس موقع پر اتحاد گارڈن کے پراجیکٹ ہیڈ سیلز سید عدنان خلیل نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک اہم رہائشی اور تجارتی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔جو رحیم یار خان میں متحرک، جدید اور پرتعیش طرز زندگی کے خواہاں افراد کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اہم مقام اور جدید ترین سہولیات کے ساتھ، اتحاد گارڈن نے خوبصورتی، آرام اور سہولت کا مظہر ہونے کا وعدہ کیا ہے۔