چین افریقہ تعاون

چین افریقہ تعاون کے بہت نتائج برآمد ہوئے ہیں،چینی وزارت تجارت

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی ریاستی کونسل کے پریس دفتر کی کانفرنس میں وزارت تجارت کے مطابق چین افریقہ اقتصادی اور تجارتی تعاون نے نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

وزارت تجارت کے مطابق،چین اور افریقہ کے درمیان کل تجارتی حجم 2 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے ، اور چین افریقہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور چین کی افریقہ میں براہ راست سرمایہ کاری کا فلو 30 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ، جس سے چین افریقہ میں سرمایہ کاری کا چوتھا ذریعہ بن گیا ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے افریقی ممالک میں تقریبا نو ہزار طبی اراکین بھیجے گئے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد تربیتی مواقع فراہم کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے اور سماجی معاش کے متعدد منصوبے بھی تعمیر کیے گئے ہیں اورچین افریقہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے شعبے کو روایتی تجارت اور انجینئرنگ کی تعمیر سے لے کر ڈیجیٹل ، گرین ، ایرو اسپیس اور فائنانس جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں تک مسلسل بڑھایا گیا ہے۔

نائب وزیر تجارت لی فے نے بتایا کہ چین نے 52 افریقی ممالک اور افریقی یونین کمیشن کے ساتھ ” بیلٹ اینڈ روڈ” کے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔