عوام کی خدمت

میں بے لوث ہو کرخود کو عوام کی خدمت کے لئے وقف کروں گا, چینی صدر

بیجنگ (لاہورنامہ)میں بے لوث ہو کرخود کو عوام کی خدمت کے لئے وقف کروں گا۔ مارچ 2019 میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے روم میں اس وقت اٹلی کے اسپیکر رابرٹو فیکو سے ملاقات کرتے وقت یہ بات کہی تھی جس میں عوام کے لیے ان کے جذبات کا اظہار نظر آتا ہے۔

گاؤں کےایک رہنما سے لے کر ملک کے اعلیٰ ترین رہنما کے سفر تک ، شی جن پھنگ صرف عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور چینی عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔

انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ ملک کے رہنما کی حیثیت سے اس عہدے کے لیےمیرا انتخاب عوام نے کیا ہے ۔ میں ہمیشہ عوام کو اولین ترجیج دیتا ہوں۔