کابینہ

کابینہ ایک پیچ پرنہیں،وزیرخزانہ نے میری تقریر کو ملک دشمن قراردیا،وزیرخارجہ نے میری باتوں سے اتفاق کیا،بلاول

کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا کہ وزیرخزانہ نے میری قومی اسمبلی میں تقریر کو ملک دشمن قراردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کابینہ ایک پیچ پرنہیں ہے، وزیرخزانہ نے میری قومی اسمبلی میں تقریر کو ملک دشمن قراردیا جبکہ وزیر خارجہ میری باتوں سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ اوروزیرخزانہ کے بیان سے واضح ہے کہ کابینہ ایک پیج پر نہیں ہے۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ نے میری انگریزی کو مسئلہ بنایا جبکہ وزیرخارجہ نے بھی انگریزی میں بات کی۔اس کے علاوہ بلاول نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ عمرکی اولاد اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ غیرت پر لیکچر دے۔