لاہور(لاہورنامہ)سکھ مذہب کے آخری اور متحدہ پنجاب کے واحد فرمانرواں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 184ویں برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔
بھارتی سکھ یاتری پارٹی لیڈر سردار پاپندر سنگھ اور ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار راویندر سنگھ کی سربراہی میں پاکستان پہنچے جہاں ان کا ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم نے استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ و دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود تھے ،بھارتی سکھ یاتریوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کئے گئے ۔زبھارتی سکھ یاتریوں کو امیگریشن اور کسٹمز کے مراحل سے گزرنے کے بعد گورو کالنگر پیش کیا گیا۔بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے قافلے کی صورت میں واہگہ سے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے لئے روانہ کر دیا گیا۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی تقریب 29 جون کے روز گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی۔