چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار

چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر گرفتار

لاہور(لاہورنامہ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )نے تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بارپھرگرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے موقف کے مطابق پرویز الٰہی سے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں تفتیش درکارہے۔

ایف آئی اے نے پرویزالٰہی کو کیمپ جیل سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی حصار میں عدالت لے جایا گیا ۔چوہدری پرویزالٰہی کی ہفتے کواینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہوئی تھی تاہم ضمانت کی روبکار کیمپ جیل نہیں پہنچ سکی جس کے باعث ان کی رہائی ممکن نہیں ہوئی تھی۔