بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے شہر تھیان جن میں 27 سے 29 جون تک منعقد ہونے والے 14ویں سمر ڈیووس فورم میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری، حکومتی، سماجی تنظیموں، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور دانشوروں سمیت 1500 سے زائد معروف شخصیات شرکت کریں گی۔
کانفرنس میں تازہ ترین عالمی مسائل جیسے عالمی قرضے، مالیاتی استحکام، آب و ہوا سے متعلق اقدامات وغیرہ کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے ایشیا اور باقی دنیا پر جامع اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں پلانٹ سینسرز، کیئر ٹیکنالوجی، بیٹریز اور الیکٹرک گاڑیوں جیسے موضوعات کا احاطہ بھی کیا جائے گا۔