رانا تنویر حسین

نواز شریف کی اگلے ماہ وطن واپسی سے ترقی خوشحالی کا سفر شروع ہوگا ، رانا تنویر حسین

مریدکے(لاہورنامہ) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اگلے ماہ وطن واپس آرہے ہیں اورانشااللہ اگلے وزیر اعظم ہوں گے،ترقی خوشحالی کا دور جہاں سے رکا تھا وہیں سے عوام کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا ۔

سٹی پریس کلب مریدکے کے صدر رانا جعفر جنرل سیکرٹری بابر ہاشمی چئیرمین میاں عمران الہی چئیرمین سپریم کونسل اللہ رکھا عامل آفس سیکرٹری مرزا عمر مغل لائف چیئرمین ملک مسعود اعوان اور نائب صدر ابوبکر بٹ سے انکے والد بزرگ صحافی خواجہ جلیل بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں سیاہ الفاظ سے لکھا جاچکا کہ ایک منتخب وزیر اعظم نواز شریف کو سازش کے تحت جو ثابت ہوچکی کے تحت نہ صرف اقتدار سے الگ کیا گیا .

بلکہ ملک بدر کردیا گیا تاریخ کاسیاہ دور ختم ہونے کو ہے میاں نواز شریف اگلے ماہ وطن واپس آرہے ہیں انکا اتنا بڑا استقبال ہوگا تاریخ میں اتنا بڑا استقبال کسی کا نہیں ہوا ہوگا ،کارکنوں نے اپنے محبوب قائد کے استقبال کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے آئی ایم ایف قرض کی رکاوٹ میں اس نے اہم کردارادا کیا ،وزیر اعظم شہباز شریف کے پیرس میں آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں دو تین دن میں یہ قرض بحال ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہا سانحہ 9مئی کی تفتیش جاری ہے قوم دیکھے گی سانحہ نو مئی کے قرداروں کو قرار واقعی سزا ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونگے اور مسلم لیگ (ن) نے اپنی الیکشن مہم شروع کردی ہے اب قوم نے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو معاشی اقتصادی سیاسی سفارتی ترقی خوشحالی کے محاز پر کس پارٹی نے ایشا کا ٹائیگر بنانے کی کوشش کی انشااللہ قوم. اپنا اگلا وزیر اعظم نواز شریف دیکھنا چاہے گی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور اسکی جماعت تاریخ کا حصہ بن چکی ،اگلے الیکشن میں انکا نام نظر نہیں آرہا۔