چین امریکہ تعلقات

چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں، چینی سفیر

واشنگٹن (لاہورنامہ) امریکہ میں چین کے سفیر شے فینگ نے امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین سے ملاقات کی۔فریقین نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے کثیر الجہتی اور دوطرفہ اقتصادی اور مالی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ صحت مند اور مستحکم چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں اور یہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقعات بھی ہیں۔ امید ہے کہ امریکہ اور چین اس کا ادراک کریں گے ، دونوں سربراہان مملکت کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کریں گے، مداخلت والی سرگرمیوں کو ختم کریں گے اورعملی اقدامات سے اختلافات کو دور کریں گے.

خلوص کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مضبوط کریں گے اور فریقین کے تعلقات کو فروغ دیں گے تاکہ زوال کو روکا جا سکے اور استحکام کی جانب لوٹا جا سکے۔ سفیر شے فینگ نے معاشی اور تجارتی مسائل پر چین کے بنیادی خدشات کا اظہار کیا اور امریکہ پر زور دیا
کہ وہ انہیں نمایاں اہمیت دے اور حل کے لئے اقدامات کرے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ ملاقات واضح اور تعمیری تھی اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔