بیجنگ (لاہورنامہ) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سیلاب سے بچاؤ اور آفات سے متعلق امدادی کاموں کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں چونگ چھینگ سمیت دیگر مقامات پر شدید بارشیں ہوئی ہیں اور کچھ دریا انتباہی سطح سے اوپر آچکے ہیں، جو لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے جیسی آفات کا سبب بن سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں بھاری جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ملک سیلاب پر قابو پانے کے ایک نازک دور میں داخل ہونے والا ہے، اور سات بڑے دریائی بیسن مکمل طور پر سیلاب کے اہم موسم میں داخل ہو جائیں گے۔نیشنل فلڈ کنٹرول اور خشک سالی کے امدادی ہیڈکوارٹر، ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، آبی وسائل کی وزارت اور دیگر متعلقہ محکموں کو مجموعی طور پر کوآرڈینیشن کو بڑھانا چاہیے.
تحقیق اور فیصلے کو مضبوط کرنا چاہیے، آفات سے بچاؤ میں اچھا کام کرنا چاہیے، اور ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے۔سی پی سی کی تمام سطحوں پر کمیٹیوں اور مختلف سطحوں کی حکومتوں کو سیلاب کی روک تھام اور آفات سے نجات کی بنیادی ذمہ داری پوری طرح سے سنبھالنی چاہیے۔ مؤثر طریقے سے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو اولیت میں رکھنا چاہیئے اور مختلف نوعیت کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔