لاہور (لاہورنامہ)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں اہم اجلاس منعقدہوا۔نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے راولپنڈی سے وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل ڈرگز پنجاب ڈاکٹر سہیل و محکمہ پراسکیوشن سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران چیئرمین ڈرگز کورٹس کی تنخواہ اور الاؤنسز کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹرجنرل ڈرگز پنجاب ڈاکٹر سہیل نے اس موقع پر بریفننگ دی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب میں ادویات سے متعلق کیسز کی سماعت میں ڈرگز کورٹس کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے منگوائی جانے والی ادویات میں گھپلے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ محکمہ صحت ڈرگز کورٹس میں ملزمان کے خلاف کیسز کی مکمل پیروی کر رہا ہے۔
چیئرمین ڈرگز کورٹس پنجاب کی تنخواہ اور الاؤنسز کیلئے خصوصی کمیٹی کی تجاویز اور سفارشات کو زیر غور لایا جائے گا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے چیئرمین ڈرگز کورٹس پنجاب کی تنخواہ اور الاؤنسز کیلئے اہم امور پر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ چیئرمین ڈرگز کورٹس پنجاب کی تنخواہ اور الاؤنسز کیلئے محکمہ فنانس کی سفارشات کو سامنے رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ چیئرمین ڈرگز کورٹس پنجاب کی تنخواہ اور الاؤنسز کے حوالے سے ہمارے تحفظات تمام سٹیک ہولڈرز کو پہنچائے جائیں۔