لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کا بجلی بلوں پر سبسڈی کیخلاف درخواستیں کو خارج کرنے کا حکم

لاہور (لاہورنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے بجلی بلوں پر سبسڈی واپس لینے کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بجلی بلوں پر سبسڈی دینا یا واپس لینا حکومتی پالیسی ہے، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سبسڈی واپس لینے کا نوٹیفکیشن قانون کے مطابق ہے، اس کا اطلاق نوٹیفکیشن کے اجراء کے روز سے ہوگا۔