اقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق بارے چین کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری

اقوام متحدہ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں چین کی جانب سے پیش کی گئی ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں تمام انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے میں ترقی کے کردار پر زور دیا گیا تھا۔

قرارداد میں تمام انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے میں ترقی کے اہم کردار کی توثیق کی گئی اور تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ وہ وبائی بحران کے بعد بحالی کے عمل میں 2030 ایجنڈے کے نفاذ میں نئے چیلنجوں کا جواب دیں اور پائیدار ترقی کے لئے عالمی شراکت داری اور بین الاقوامی تعاون کو مؤثر طریقے سے مضبوط کرکے اعلیٰ معیار کی ترقی میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو فروغ اور تحفظ فراہم کریں۔

پاکستان، متحدہ عرب امارات، سوڈان، ہونڈوراس اور دیگر ممالک نے چین کی جانب سے اس اہم قرارداد کے مسودے کو پیش کیے جانے کو سراہتے ہوئے اس کے قائدانہ کردار پر چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسودہ قرارداد کی منظوری ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ امنگوں کی مکمل عکاسی کرتی ہے جس سے تمام ممالک کو وبا کے بعد بحالی کے عمل میں مختلف چیلنجز سے نمٹنے اور معاشی و سماجی ترقی میں انسانی حقوق کو بہتر طور پر فروغ دینے اور تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔