ایجادات کے پیٹنٹ

چین، ایجادات کے پیٹنٹ کی تعداد 4.568 ملین تک پہنچ گئی

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے قومی محکمہ برائے حقوق املاک دانش کے نائب سربراہ حو ون ہوئی نے چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال جون کے اختتام تک چین میں مؤثر ایجادات کے پیٹنٹ کی تعداد 4.568 ملین تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 16.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

2023 کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 33 ہزار ایجادات کے پیٹنٹ، 11 لاکھ 4 ہزار یوٹیلیٹی ماڈل پیٹنٹ اور 3 لاکھ 44 ہزار ڈیزائن پیٹنٹ کی منظوری دی گئی۔ 35,000 پی سی ٹی بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستیں موصول ہوئیں اور 33,000 پیٹنٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا . ہیگ سسٹم کے ذریعے چینی درخواست دہندگان کی جانب سے مجموعی طور پر 957 بین الاقوامی ڈیزائن کی درخواستیں دائر کی گئیں۔