بیجنگ (لاہورنامہ)چین میں ماحولیاتی تحفظ کا قومی اجلاس بیجنگ میں معنقد ہوا۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور خوبصورت چین کی تعمیر کےلیے اہم اقدامات کا تعین کیا۔
انہوں نے کہا کہ سبز اور کم کاربن والا معاشی نظام تشکیل دینے میں ہمیں اعلیٰ معیار کی ترقی کو سبز ترقی کی طرف بڑھانا ہوگا اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی پر مبنی جدیدیت کو تیز تر کر تے ہوئے ترقی کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی جس کے لیے سبز اور کم کاربن والا معاشی نظام تشکیل دینا ہوگا تاکہ ترقی کی ماحولیاتی قیمت کو موثر طور پر کم کیا جائے۔
ان سلسلہ وار اقدامات کا مطلب یہ ہے کہ چین کی حکمران سیاسی جماعت کی قیات میں جدید اور طاقتور چین کی تعمیر میں،چین سبز اور کم کاربن والی اعلیٰ معیار کی ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا رہےگا اور پوری کوشش کی جائے گی کہ وسائل کی کفایت شعاری اور ماحول کے تحفظ پر مبنی صنعتی ڈھانچہ، طرز پیداوار اور طرز زندگی کی تشکیل کی جائے ۔
چین کی جدیدیت اور مغربی جدیدکاری کے درمیان ایک فرق یہ ہے کہ ماحولیات کی قربانی کا روایتی راستہ ترک کیا گیا ہے اور اس کی جگہ ماحولیات اور سبز ترقی پر زور دیتے ہوئے انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی پر مبنی جدید یت کی تعمیر کی جا رہی ہے تا کہ خوبصورت چین چینی طرز کی جدیدیت کا مظہر ہو۔
ایک ارب چالیس کروڑ آبادی کے حامل چین کی جانب سے معاشی ترقی، تحفظ ماحول اور عوام کے فلاح و بہبود تینوں پہلوئوں کی تکمیل کو عالمی برادری بہت توجہ دے رہی ہے۔ سبز جی ڈی پی کے تصور کو سب سے پہلے پیش کرنے والوں میں سے ایک ،امریکی نیشنل اکیڈمی آف ہیومینیٹیز کے ماہر تعلیم جان بی کوب جونیئر کا ماننا ہے کہ "چین عالمی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں امید کی ایک کرن لے کر آیا ہے۔