سی پیک سے برآمدات میں اضافہ

سی پیک سے برآمدات میں اضافہ اورصنعتی ترقی میں اضافہ ہوگا،خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ)فاؤنڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گزشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا تجارتی شراکت داربن گیا ہے.

دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم26.5ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو ملکی معیشت کیلئے بہت بڑا سہارا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے پاک چین معاشی تعاون مزید مضبوط ہوگا،پاک چین سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان اپنی تجار ت اور نقل و حمل کے رابطے وسیع کرکے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے ہیں.

گوادر بندرگاہ سے تیز ترین ترسیل سے پاکستان کی دنیا بھر میں برآمدات میں اضافہ دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی اور سالانہ پیداوار میں اضافہ کا بڑا ذریعہ ہوگا جس سے پاکستان صنعتی لحاظ سے ایک اہم ملک بن جائے گا۔

فاؤنڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،چین پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہا ہے جو معیشت کو بحال کرنے اور صنعتوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے.

تمام شعبوں میں سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔