عثمان بزدار

نیب میں سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی ایک بار پھر طلبی

لاہور(لاہورنامہ) قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ایک بار پھر طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سردار عثمان بزدار کو 31جولائی دن 11بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب نیب تحقیقات میں مسلسل 15 پیشیوں سے غیر حاضر ہیں۔گزشتہ طلبی پر عثمان بزدار کے وکیل نے نیب کو بتایا تھا کہ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش نہیں ہوسکت.

نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف نیب میں اثاثہ جات سمیت تقرر و تبادلوں کا کیس چل رہا ہے، سابق وزیراعلی پر من پسند ٹھیکوں سمیت پنجاب سے گندم بیرون ملک بھجوانےکا کیس بھی زیر تفتیش ہے۔