وکٹر اور بان

امریکہ کی برتری مسلسل کمزور ہو رہی ہے،وکٹر اور بان

بیجنگ (لاہورنامہ) ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے ایک تقریر کے دوران کہا ہےکہ ایشیا اور چین مختلف شعبوں میں ترقی کے اچھے رجحانات دکھا رہے ہیں اور عالمی امور میں اہم شراکت دار بن رہے ہیں۔

اوربن نے کہا کہ جس صنعتی انقلاب کو مکمل کرنے میں مغرب کو تین سو سال لگے وہ چین نے کچھ ہی دہائیوں میں کر دکھایا ،جس کی بدولت کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا گیا۔ چین مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا پاور ہب بن چکا ہے ۔

اوربان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی برتری مسلسل کمزور ہو رہی ہے جبکہ ایشیا اور چین مختلف شعبوں میں ترقی کے اچھے رجحانات دکھا رہے ہیں۔ اس حوالے سے تنازعہ ناگزیر نہیں ہے، دنیا کو ایک نیا توازن تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا اور چین نے اقتصادی، تکنیکی اور فوجی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔ چین نے بین الاقوامی نظام کی تعمیر میں بھی حصہ لیا ہے۔

ہم نے برکس تعاون، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو، اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی کارکردگی کو دیکھا ہے۔ چین تہذیب کی سطح پر ایک عقیدہ اور ایک طویل المدتی منصوبہ رکھتا ہے، جس کا مقصد قومی نشاۃ ثانیہ کی تکمیل ہے۔