،ماؤ ننگ

چین کا قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا نے کا اعلان

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ چین قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ نام نہاد چینی جاسوسوں اور سائبر حملوں کے بارے میں بار بار غلط معلومات پھیلاتے ہوئے امریکہ نے کھلے عام اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے خلاف بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس سرگرمیاں انجام دے گا۔

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر برنس نے چند روز قبل کہا تھا کہ چین میں امریکی انٹیلی جنس نیٹ ورک کی تعمیر نو میں پیش رفت ہوئی ہے اور وہ انسانی انٹیلی جنس جمع کرنے کی مضبوط صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جس پر تر جمان نے جواب دیتے ہو ئے کہا کہ چین نے متعلقہ رپورٹس نوٹ کی ہیں اور اسے اس پر تشویش ہے۔