شیخ رشید, سےالیکشن مشکوک

نگران حکومت کے اختیارات میں اضافہ سےالیکشن مشکوک ہوتا جا رہا ہے، شیخ رشید

لاہور (لاہورنامہ)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے اختیارات کو طاقتور بنانے کے لیے ترمیم الیکشن کی شروعات کوہی مشکوک بنارہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانا نواز شریف کا فیصلہ ہے تاکہ اپنی من مانی اور دھاندلی کو جاری رکھ سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا سیٹ اپ طویل بھی ہوسکتا ہے، سیکشن 203 میں ترمیم آئین اور قانون اور صاف الیکشن کی موت ہوگی، پیپلز پارٹی سے ہاتھ ہونے جا رہا ہے اور اتحادیوں میں دال بٹنے والی ہے۔سابق وزیرداخلہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نگران وزیراعظم بھی آسکتا ہے.

جو سیاسی حلقوں میں ابھی زیر بحث نہ ہو، عدلیہ بھی اگست کے مہینے میں اہم فیصلے کرے گی جبکہ ستمبر ستمگر ہوگا اور سیاست شدید تنازعات میں بھی الجھ سکتی ہے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی پی پی اور نون لیگ ایک ہفتے میں آمنے سامنے ہوں گے، بہت ساری امیدیں دھری کی دھری رہ جائیں گی ، سندھ بھی پیپلز پارٹی کے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ایک نیا سیاسی جوڑتوڑ سامنے آئے گا جو اتحادیوں کی سیاست کا نقشہ بدل دے گا ، جب اتحادی اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے تو اتحادیوں میں فاصلے بڑھیں گے اور ان کیووٹ بھی تقسیم ہوں گے ۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ ساری سیاسی گانٹھیں کھول دے گا اور آئندہ آنے والی سیاست کا تعین بھی کردے گا، آنے والے 2 ہفتیسیاست کے اہم ہوں گے اور ساری اکھاڑ پچھاڑ عوام کیسامنے آجائے گی اس سارے کھیل میں عوام کو بے خبر رکھا جا رہا ہے جبکہ آخری فیصلہ باشعور عوام ہی کرے گی، وقت ثابت کرے گا کہ عوام کو جاہل سمجھنے والے خود بہت بڑے جاہل تھے۔