ڈاکٹرجاویداکرم

انسانی صحت کے دشمن عطائی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور (لاہورنامہ) نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصرکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،ایڈیشنل سیکرٹیزڈاکٹریونس،ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف اور ڈاکٹرعاصم الطاف،سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرثاقب عزیز،،ڈائریکٹرلائسنسنگ ڈاکٹرانورجنجوعہ، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،محمد طارق ودیگرافسران نے شرکت کی۔

نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصرنے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی ای او پنجا ب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرثاقب عزیزنے اس حوالے سے نگران صوبائی وزراء صحت کوبریفنگ دی۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ انسانی صحت کے دشمن عطائی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا کلینکل آڈٹ کروایاجارہاہے۔ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کیلئے منتخب تمام سرکاری ونجی ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا محفوظ علاج ہمارے لئے سب سے اہم ہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کی استعدادکارمیں مزیداضافہ کیاجائے گا۔نگران صوبائی وزیرصحت نے پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کو صوبہ بھرمیں عطائیوں کے خلاف گرینڈآپریشن کرنے کی ہدایت کی۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجمال ناصرنے کہاکہ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے ڈویژنل سطح پر دفاترکومزیدفعال بنانے کی ضرورت ہے۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن میں سزااورجزاء کے نظام میں مزیدبہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ڈاکٹرجمال ناصر نے پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کو کیسزکوجلدازجلدنمٹانے کی ہدایت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے ذریعے ہسپتالوں سے ایس اوپیزپرسوفیصدعملدرآمدکروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کا صوبہ میں دائرہ کارمزیدوسیع کرناچاہتے ہیں۔علی جان خان۔صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان نے پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کو عطائیوں کے خلاف اپنا کردارمزیدمتحرک کرنے کی ہدایت کی۔