اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف چین نے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کا وزیراعظم ہائوس آمد پر استقبال کیا۔بعد ازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے تین روزہ دورے پر آنے والے معززمہمان سے کابینہ کے اراکین کا فرداً فرداً تعارف کروایا۔
اس موقع پر چین کے نائب وزیراعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی وفد کے اراکین کا تعارف بھی کرایا۔دونوں رہنما اپنی ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اوراستحکام کے تناظرمیں گفتگوبھی کریں گے۔