چین امریکہ تعلقات

امور تائیوان، چین امریکہ تعلقات میں ایک ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے، تان کھہ فی

بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزارت دفاع کے ترجمان تان کھہ فی نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فوجی امداد کی فراہمی سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ چین تائیوان علاقے میں امریکی فوجی امداد کی سختی سے مخالفت کرتا ہے.

یہ چین کے داخلی معاملات میں سراسر مداخلت ہے،اس سے چین کے اقتدار اعلیٰ اور سلامتی مفادات کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امور تائیوان کا تعلق چین کے بنیادی مفادات سے ہے ،یہ چین امریکہ تعلقات میں ایک ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے۔ تسلط پسندانہ اور سرد جنگ کی ذہنیت رکھنے والی بعض امریکی قوتیں ہتھیاروں کی فروخت، فوجی اور تربیتی امداد، "تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو بھڑکانے جیسے منفی حربوں کے ذریعے امریکہ اور تائیوان کے فوجی تعلقات کو مضبوط بنا رہی ہیں۔

ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ امریکہ اور تائیوان کی ہر قسم کی فوجی گٹھ جوڑ کو روکے اور غلط اور خطرناک راستے پر مزید آگے نہ بڑھے۔ چینی مسلح افواج آبنائے تائیوان کی صورتحال پر گہری توجہ دیتی ہے، ہمیشہ اعلیٰ درجے کی نگرانی کرتی ہے، قومی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے تحفظ کرتی ہے، اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کا مضبوطی سے تحفظ کرتی ہے۔