اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف امجد خان نیازی نے ملاقات کی جس میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی ۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں چیف آف نیول سٹاف نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کو مقامی سطح پر ہتھیاروں و جنگی جہازوں کی تیاری کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
نیول چیف نے اس حکمت عملی کے تحت پاکستان کو دفاعی اعتبار سے خودکفیل بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے حوالے سے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔