وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کی ملاقات

کراچی (لاہورنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کراچی میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز طارق کے افتتاح کے بعدترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے ملاقات کی ۔

وزیراعظم ہاوس پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی. وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں ہر محیط ہیں.

پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے معاشی اور تجارتی تعلقات میں بدلیں گے.پاکستان، ترکیہ کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، غذائی تحفظ، سیاحت اور کان کنی کے شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے.ملاقات میں دونوں رہنماں نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔