لاہور (لاہورنامہ) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ آفس شادمان کا اچانک دورہ کیا۔ پاسپورٹ آفس شادمان کے باہر شہریوں کی لمبی قطار اور شہری سہولیات کے فقدان پر دورہ کیا گیا۔
کمشنر لاہور نے پاسپورٹ آفس کے باہر کھڑے منتظر شہریوں کیلئے نشست اور سایہ کا انتظام کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پاسپورٹ حصول کیلئے شہریوں کو مناسب سہولیات فراہمی پاسپورٹ آفس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر پاسپورٹ مینجمنٹ نے شہریوں کو آفس کے خالی کمروں میں نشستیں فراہم کردیں۔
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ سے متعلق آنے والے شہریوں کیلئے مستقل شہری سہولیات فراہم کی جائیں۔کمشنر لاہور نے لیسکو اور پی ٹی سی ایل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سروسز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔
کمشنر لاہور کے اچانک دورے میں ڈی آئی جی آپریشنز پولیس لاہور بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں شہریوں کے لیے مناسب سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بالکل واضح ہیں۔