بارشوں کے بعد سڑکوں کی مرمت

چین، بارشوں کے بعد سڑکوں کی مرمت کے لیے سبسڈی کی فراہمی

بیجنگ (لاہورنامہ) چین نے طوفان کے باعث ہونے والی بارشوں کے بعد بیجنگ اور صوبہ حہ بیئی میں سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کے لیے سبسڈی کی مد میں 30 ملین یوآن (تقریباً 4.2 ملین امریکی ڈالر) مختص کیے ہیں۔

جمعرات کے روز چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق حال ہی میں وزارت خزانہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے خصوصی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
رواں سال کے پانچویں طوفان ڈوکسوری کے باعث بیجنگ ، تھیان جن اور حہ بیئی خطے میں مسلسل شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔

چین نے حال ہی میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے لیول۔ٹو ہنگامی ردعمل اپنایا ہے اور طوفانی بارشوں کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو کہ بلند ترین انتباہ ہے۔

بیجنگ میں حالیہ شدید بارشوں نے 140 سالہ ریکارڈ توڑا ہے ۔شہر میں طوفانی بارشوں کے دوران ہفتے کی شام آٹھ بجے سے لے کر بدھ کی صبح سات بجے تک 744.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔