ڈاکٹرجاویداکرم

میو ہسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی بہتری کیلئےاقدام کریں گے،ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(لاہورنامہ) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ نارتھ میڈیکل کے زیر اہتمام ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کی مناسبت سے آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک خوبصورت گیلری کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر غیاث النبی طیب پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر عاکف دلشاد، پروفیسر آصف گل، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر شہزاد شمس، پروفیسر صائمہ امیر، پروفیسر یار محمد، پروفیسر اسرار الحق طور، پروفیسر شاندانہ طارق، چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال ڈاکٹرز اور نرسز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ صوبہ بھر میں 100 سے زائد ہیپاٹائٹس کلینکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ لیور کو فیٹی ہونے سے بچانے کیلئے باقاعدگی سے ورزش کرنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں ہر دوسرا فرد بلڈپریشر کا شکار ہے جس کے تدارک کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ اس طرح کے سیمینارز کا انعقاد میری اپنی مادرعلمی میں ہونا خوش آئند ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کام کرنے والے ملازمین کے اپنے بچے بھی اسی ادارے سے گریجویٹ ہونے چاہیے۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ میو ہسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی بہتری کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ہم جو بھی کر سکیں عوام کی بہتری کے لئے ضرور کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سیمینار کے انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر ہارون حامد اور پروفیسر اسرار الحق طور کو مبارکباد دی۔پروفیسر اسرار الحق طور نے پروفیسر جاوید اکرم اور دیگر شرکاء کو سیمینار میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

پروفیسر محمد ہارون حامدنے کہاکہ آج کا دن ہیپاٹائٹس کے مرض پر آگاہی اور علاج کی مناسبت سے ہے۔میڈیا کو ہیپاٹائٹس کی آگاہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔پروفیسر محمود ایازنے کہاکہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی اولین ترجیح ہیپاٹائٹس سے احتیاط اور علاج معالجے پر ہونی چاہیے۔ڈائلیسزز، تھیلیسیمیا، اور بلڈ ٹرانسفیوژن کے دوران چند احتیاطی تدابیر اپنا کر اس سے بچا جا سکتا ہے۔