اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ آئین سب سے بالا تر ہے ،آئین کی پابندی سب سے زیادہ جج پر لاحق ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئین سب سے بالا تر ہے، آئین کی پابندی سب سے زیادہ جج پر لاحق ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اس ادارے کی عزت کو بحال کرنے کے لیے اچھا فنکشنل اپنانا چاہیے ۔ اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ آنے والوں نسلوں کے کیے اچھا نظام بنائیں، رویوں کا مسئلہ ہے رویوں کو درست کریں۔
انہوں نے کہاکہ سب ججوں کے ساتھ ایک جیسا اختیار ہو۔ انہوں نے کہاکہ دن تھوڑے رہ جاتے ہیں سب جاگ جاتے ہیں ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں صوبائی حکومتوں میں مقابلہ سخت ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء ملک کے ترقی کے کیے بنیادی جز ہیں، اگر وکلاء حقوق کے لیے لڑتے ہیں تو ان کے حقوق بھی سنا جائے۔