لاہور(لاہورنامہ)اے اے ایم نیشن کیئر نے نوجوان نسل کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ،ویب ڈوپلمنٹ اورآرٹیفشل انٹیلی جنس بارے نوجوان نسل کو شعور اور آگاہی دینے کے حوالے سے ” اے اے ایم نیشن کیئر ٹیک کانفرنس “ منعقد کی ۔
جس کے مہمان خصوصی بانی معیز ٹیکنالوجی اے بی میاں زین زبیر(سویڈن) تھے۔ فرنیچر ان فیشن کے چیف ایگزیکٹو اسد شمیم نے انگلینڈ اور ڈیجیٹل اسپائیکس کے بانی محمد مہدی نے آسٹریلیا سے آن لائن کانفرنس میں شرکت کی ۔
دیگر مہمانوں میں بانی مائی سلوشنز محمد یعقوب ،پرنسپل پروفیشنل سکل اکیڈمی جمیل احمد پراچہ،اے اے ایم نیشن کیئر فاﺅنڈیشن کے بانی چیئرمین اور گوگل رینکنگ بہتر بنانے کے فن (ایس او سی) ایکسپرٹ عبداللہ امانت محمدی شامل تھے۔
الریان میرج ہال چونیاں میں منعقدہ ہونے والی ٹیک کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین صوبیدار میجر مقبول علی اور آرگنائزنگ سیکرٹری حسن تھے ان کی معاونت انس اور عرفان نے کی جبکہ باصلاحیت نوجوان عبدالواحد نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔
اے اے ایم نیشن کیئر ٹیک کانفرنس میں چونیاں کی تاریخ میں سب سے بڑی کانفرنس تھی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے چھے سو کے قریب افراد نے شرکت کی ،جس میں اکثریت نوجوانوں کی تھی ۔ میاں زین زبیر(سویڈن) ،اسد شمیم (انگلینڈ)، محمد مہدی(آسٹریلیا)،محمد یعقوب، جمیل احمد پراچہ اور عبداللہ امانت محمدی نے ”ٹیک کانفرنس “کے شرکاءکو ڈیجیٹل مارکیٹنگ ،ویب ڈوپلمنٹ اورآرٹیفشل انٹیلی جنس کی افادیت بارے آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، مونیٹائزیشن ،بی ٹوبی اور بی ٹوسی مارکیٹنگ ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن (ایس ای او)، کونٹینٹ مارکیٹنگ ، سوشل میڈ یا مارکیٹنگ، پی پی سی مارکیٹنگ، امیلی ایٹ مارکیٹنگ، نیٹو اشتہارات، مارکیٹنگ آٹومیشن اور ای میل مارکیٹنگ کی ضروری معلومات فراہم کی گئیں۔
بانی معیز ٹیکنالوجی اے بی میاں زین زبیر نے ٹیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنیکل ایجو کیشن کے فروغ سے وابستہ ہے لہٰذاحکومت ڈیجیٹل سکلز کے ذریعے مرد و خواتین سمیت نوجوان نسل کو بلاامتیاز انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے نہ صرف بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر بھی گامزن کیا جاسکتا ہے۔