جارجیا کے قدرتی مناظر

جارجیا کے قدرتی مناظر چینیوں کو اپنی جانب مائل کریں گے ، ایراکلی گاریباشویلی

بیجنگ (لاہورنامہ) جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی گاریباشویلی نے چین کا دورہ کیا اورچھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی سمر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اپنے دورہ چین کے دوران انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی سمر گیمز کی افتتاحی تقریب اولمپک گیمز کی طرح بہت شاندار تھی ۔ انہوں نے چینی کھانوں، خاص طور پر بیجنگ روسٹ ڈک کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ۔

جارجیا کے وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ جارجیا کی مصنوعات اور جارجیا کے قدرتی مناظر چینی دوستوں کو اپنی جانب مائل کریں گے ۔ انٹرویو میں انہوں نے چین اور جارجیا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات قائم کیے جانے کے فیصلے کو تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں باہمی تعاون و تبادلے مزید مضبوط ہوں گے ۔