لاہور (لاہورنامہ)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ٹیپا کے ریسورس جنریشن پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن( ر) شاہمیر اقبال ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔شہر کی اہم سڑکوں کی ایم اینڈ آر بھی ٹیپا کرے گا، بند اسفالٹ جلد فنکشنل ہو گا۔
کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ٹیپا کے این او سیز کے واجبات کے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ٹیپا اپنے قوانین میں مثبت تبدیلیاں کرے، پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر اقدامات کرے۔ٹیپا این او سیز کی فیس و دیگر چارجز میں مجوزہ اضافے پر اپنی رپورٹ پیش کرے۔
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی ٹیپا کے ریسورس جنریشن میں اضافے کے لیے ٹائم لائن مانگ لی۔چیف انجینئر ٹیپا کو ریونیو جنریشن کے لیے پلان جلد پیس کرنے کی ہدایت کی۔