بلال صدیق کمیانہ

بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کینٹ ،ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کا جائزہ اجلاس

لاہور (لاہورنامہ)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور، ایس ایس پی(آپریشنز) صہیب اشرف اور ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری نے اجلاس میں شرکت کی۔کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے ایس پیز،اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارجز(انوسٹی گیشن)بھی اجلاس میں موجود تھے۔

سی سی پی اولاہورنے ناقص کارکردگی دکھانے والے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)پر اظہار برہمی کیا اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل افسران کو وارننگ دیـ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، انچارچ(انوسٹی گیشن) کی ناقص کارکردگی پر متعلقہ ایس پیز بھی جوابدہ ہیں۔

ڈویژنل ایس پیز اپنی کمانڈاورکنٹرول کوبہتر بنائیں۔سی سی پی او لاہور نے ایس پیز کو ہر ماہ باقاعدگی سے تھانیداروں سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چور، ڈاکو، اشتہاری، منشیات فروش پکڑیں اورریکوری بہتر بنائیں۔ اسی طرح موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگزکے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران پراپرٹی کرائم کے کنٹرول پر خصوصی توجہ دیں ۔گلی محلوں میں موجود نشہ کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ادارہ جاتی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تھانوں کی روزانہ صفائی ستھرائی کی ہدایت کی اور مطلوبہ فنڈزکی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

سی سی پی او نے کہا کہ شہریوں کوبروقت انصاف کی فراہمی میرا اولین مشن ہے۔چالان مکمل کریں،مقدمات یکسوہو اورروڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی بہتر نہ بنانے والے افسران محکمانہ جواب طلبی کے لئے تیار رہیں۔

عادی چوروں، ڈاکوؤں،اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ پولیس ملازمت نوکری نہیں بلکہ مخلوق ِ خدا کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔