بی آ ر آئی کی تعمیر

چین دنیا بھر کے دوستوں کو دورہ سنکیا نگ کے لئے خوش آ مدید کہتا ہے، تر جمان

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سنکیانگ میں غیر ملکی سفیروں کا حقیقی صورتِ حال کا تجربہ کرنا ایک بار پھر پوری طرح ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں مٹھی بھر مغربی ممالک کی جانب سے سنکیانگ میں نام نہاد "نسل کشی” اور "جبری مشقت” کے بارے میں جھوٹ اور غلط فہمیاں پھیلا کر بین الاقوامی برادری کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا.

نہ ہی چین کو بدنام کیا جا سکتا ہے۔ چین دنیا بھر کے دوستوں کو مستقبل میں سنکیانگ کا دورہ کرنے اور اس کی خوبصورتی، ہم آہنگی اور ترقی کا تجربہ کرنے کے لئے خلوص دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔

واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا کہ چین کی وزارت خارجہ کی دعوت پر اکتیس جولائی سے چار اگست تک چین میں متعین پاکستان، ملائیشیا، ایران، مصر، گنی، قازقستان، ازبکستان، ڈومینیکا اور نکاراگوا سمیت 25 ممالک کے 40 سفیروں اور سیینئر سفارت کاروں نے سنکیانگ کا دورہ کیا۔

سفیروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنکیانگ کا سماجی استحکام، تیز رفتار معاشی ترقی، لوگوں کے معیار زندگی میں زبردست بہتری اور اقلیتی قومیتوں کی روایتی ثقافت کے اچھے تحفظ اور وراثت کا مشاہدہ کیا ہے۔