اسلام آباد (لاہورنامہ)نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ ایک سال کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا،969 میگاواٹ بجلی دوبارہ نیشنل گرڈ میں دوبارہ شامل ہو گئی۔
وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے نیلم جہلم ہائڈرو پاور پلانٹ کی دوبارہ بحالی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ نیلم جہلم پاور پلانٹ بحال کرنے پر چیئرمین واپڈا اور سیکریٹری آبی وسائل کو سول ایوارڈ کی سفارش کرتا ہوں۔
خورشید شاہ نے کہاکہ نیلم جہلم پاور پلانٹ کی بحالی کے لئے کام کرنے والے تمام ملازمین اور ورکرز کے لئے دو تنخواہوں کے بونس کی سفارش کرتا ہوں۔خورشید شاہ نے کہاکہ نیلم جہلم پاور پلانٹ کی بحالی کے لئے کام کرنے والے چائنا کے دوستوں کے بھی شکر گزار ہیں۔
وزیر آبی وسائل نے چیئرمین واپڈا کو نیلم جہلم پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو مستقبل کرنے کی ہدایت کی ۔